وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت رہائشی قرضوں کی فراہمی 𝟭𝟬𝟬 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جون 𝟤𝟢𝟤𝟨 سے اب تک قرضوں کی فراہمی میں 𝟦𝟢𝟦 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق باضابطہ آغاز کے صرف چھ ماہ میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام نے کم لاگت رہائشی قرضوں کی فراہمی میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
اعلامیے مین کہا گیا ہے کہ حکومت کے وعدے اب عملی نتائج میں بدل رہے ہیں۔ 30 اکتوبر 2026 تک104 ارب روپے کے رہائشی قرضے جاری، جن سے 17,697 خاندان مستفید ہوئے۔
اس کےعلاوہ 533 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری، 90,405 درخواستیں منظور ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار 715 درخواستیں موصول ہوئیں جن کی منظوری کی شرح 41 فیصد ہے۔
جون 2026 سے قرضوں کی فراہمی میں 404 فیصد اضافہ ہوا اور یہ رقم 21 ارب سے بڑھ کر 104 ارب روپے ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق منظور شدہ قرضوں کی مجموعی رقم میں 269 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 144 ارب سے بڑھ کر 533 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وعدوں سے عملی اقدامات تک، اپنے گھر کے خواب سے حقیقت تک کا سفر عوامی اعتماد کے ساتھ جاری ہے۔