اردن میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت وجاہت اللہ خان کریں گے۔
11 سے 14 نومبرتک عقبہ میں شیڈول ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ان دنوں میانوالی میں کوچ ہارون بندیال کی نگرانی میں جاری ہے۔
کھلاڑیوں کو عالمی مقابلے کے لیے جسمانی فٹنس، گھڑ سواری، نیزہ بازی، تلوار کے مقابلوں، مہارت اور ٹیم کوآرڈینیشن کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
پاکستان کا 10 رکنی دستہ راجہ ضرار سجاد، رحمان اللہ اعوان، ہارون بندیال، وجاہت اللہ اعوان، مہار تصور عباس، ناصر عباس، نگاہ حسین، محمد صغیر، محمد سعید راؤ اور شاہد عمران پر مشتمل ہوگا۔
قومی ٹیم 9 نومبر کو لاہور سے اردن روانہ ہوگی۔
پاکستان کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم نے 2023 میں جنوبی افریقا میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہ کامیابی پاکستان میں ٹینٹ پیگنگ کے کھیل کے فروغ اور قومی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی صلاحیتوں کا اہم ثبوت ہے۔
ورلڈ کپ 2026 پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اور اہم موقع ہے جہاں قومی کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن بننے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔