اسلام آباد ہائیکورٹ کا اگلے ہفتے سے تاحکم ثانی نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اگلے ہفتے 2 ججز کیسز کی سماعت کے لیے نہیں ہونگے، اگلے ہفتے جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین بیرون ملک ہونگے


فیاض محمود November 06, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اگلے ہفتے سے تاحکم ثانی نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔

اگلے ہفتے دو ججز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہونگے، اگلے ہفتے جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین بیرون ملک ہونگے۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس صرف دس نومبر کو دستیاب ہونگے،  اگلے ہفتے چار ڈویژن بنچز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے۔

پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا۔

تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک پر مشتمل ہوگا، چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس محمد آصف اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔