فلسطین کی حمایت پر امریکی کنسرٹ ہالز کا گلوکار میکلمور کو جگہ فراہم کرنے سے انکار

میکلمور نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنے اسٹیج خود قائم کریں گے اور فلسطینی عوام کے لیے فنڈز جمع کرتے رہیں گے


ویب ڈیسک November 07, 2026

معروف امریکی ریپر میکلمور نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں منعقد کیے جانے والے ان کے فلاحی کنسرٹس کے لیے امریکا کے متعدد بڑے اسٹیڈیمز نے جگہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ان کے ’فری فلسطین‘ کنسرٹس کامیابی سے منعقد ہوئے، تاہم امریکا میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

میکلمور کے مطابق میڈیسن اسکوائر گارڈن، بارکلیز سینٹر اور دیگر معروف مقامات نے ابتدائی طور پر دستیاب تاریخیں بتائیں لیکن فلسطین کے لیے فلاحی کنسرٹس کا علم ہونے پر انکار کر دیا۔

گلوکار نے اس اقدام کو آزادیٔ اظہار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ طاقتور افراد کنسرٹ ہالز کے مالک ہو سکتے ہیں، لیکن وہاں آنے والے لوگوں کے نہیں۔

میکلمور نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنے اسٹیج خود قائم کریں گے اور فلسطینی عوام کے لیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔