وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص گرفتار، گاڑی سے آتشیں اسلحہ اور درجنوں گولیاں برآم

گاڑی چوری شدہ تھی اور اس کے متعلق پہلے ہی پولیس کو اطلاع دی جاچکی تھی


ویب ڈیسک November 07, 2026

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب متعدد آتشیں اسلحہ رکھنے والے ایک شخص کو خفیہ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص ایک گاڑی میں موجود تھا، جس میں سے تین ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اس شخص نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور اے بی سی نیوز کے مطابق واقعہ جمعرات، 5 نومبر 2026ء کی رات پیش آیا، جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کھڑی ایک گاڑی میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔

حکام کے مطابق اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جاکر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر ہتھیار رکھنے کا اشارہ کیا۔ بعد ازاں گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک اے آر 15 طرز کی رائفل، ایک میک 10 مشین پستول، ایک گلاک 43 ایکس پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ گاڑی چوری شدہ تھی اور اس کے متعلق پہلے ہی پولیس کو اطلاع دی جاچکی تھی۔