خیبرپختونخوا؛ ضلع ٹانگ سے اغوا دو پولیو رضاکار بازیاب

بازیابی کا عمل امن جرگہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا، اے ڈی ایس ٹانک


شاہد حمید November 07, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے دو پولیو رضاکار بازیاب کرالیے گئے جبکہ مزید دو ارکان کی بازیابی تاحال نہیں ہوسکی۔

ضلع ٹانک کے ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ (اے ڈی ایس) کے مطابق مغوی پولیو رضاکار بازیاب ہوگئے ہیں، بازیاب ہونے والوں میں عمیر اور ثاقب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی دو رضاکاروں قدیر اور عثمان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 اے ڈی ایس کا کہنا تھا کہ بازیابی کا عمل امن جرگہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔

یاد رہے کہ 2 نومبر کو ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اتار کے گاؤں جیوس میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو رضاکاروں کو فائرنگ کے بعد اغوا کیا تھا۔