سی ویو پر ڈائیننگ یوتھ رن ریس، 1500 سے زائد نوجوانوں کی شرکت

ریس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے


محمد شاہ میر خان November 08, 2026

کراچی:

شہر قائد کے ساحلِ سمندر سی ویو پر ڈائیننگ یوتھ رن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ پانچ کلومیٹر طویل ریس میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ کیٹیگریز رکھی گئی تھیں۔

منتظمین کے مطابق ریس میں ایک ہزار سے زائد نوجوان لڑکوں اور 500 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے شرکا کو سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے جائیں گے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا اور انہیں جسمانی فٹنس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔