مظفرآباد:
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں امن و استحکام مکمل طور پر برقرار اور عوامی زندگی حسبِ معمول رواں دواں ہے۔
مظفرآباد، وادیِ نیلم، وادیِ لیپہ، میرپور اور بھمبر سمیت ریاست کے تمام علاقوں میں پُرامن اور خوشگوار ماحول قائم ہے، تمام تجارتی مراکز فعال اور خرید و فروخت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
تمام سرکاری و نجی دفاتر میں شہری بلا رکاوٹ روزمرہ کے کام انجام دے رہے ہیں، اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کی بھرپور حاضری آزاد کشمیر میں پُرامن ماحول کا واضح ثبوت ہے۔
آزاد کشمیر میں امن و استحکام، معمولاتِ زندگی کا تسلسل خطے کی مستحکم صورتحال کا عکاس ہے۔