راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتار

ترجمان نے کہا کہ منشیات سپلائرز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی


صالح مغل November 08, 2026

رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1786 مقدمات درج کرکے 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ منشیات سپلائرز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، منشیات سپلائرز سے 1 ٹن 287 کلو (1288.613 کلو)سے زائد چرس،ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن،ساڑھے17 کلو سے زائد آئس اور 10744 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کو پر امن و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔