راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔
سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔
مہمان ٹیم نے پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی تجربہ کار اسپنر کو شامل نہیں کیا۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا ٹیم
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، اذان اویس، محمد طیب عارف، سعود شکیل، محمد طلحہٰ، سلمان علی آغا، غازی غوری، رضااللہ، عرفات منہاس ،محمد عباس اور ثاقب خان پر مشتمل ہے۔
سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس ( کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، دنیش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھانا جیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا پر مشتمل ہے۔