راولپنڈی ٹیسٹ؛ سری لنکا کا بولنگ کا فیصلہ، پاکستان ٹیم میں 4کھلاڑیوں کا ڈیبیو

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا


ویب ڈیسک November 09, 2026

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر طیب عارف، محمد طحہٰ، آل راؤنڈر عرفات منہاس اور فاسٹ بولر ثاقب خان شامل ہیں۔

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے توقع کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ وکٹ فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

قومی کہتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے سیشن میں محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ قومی ٹیم کی جانب سے کم از کم چار کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔