گورنرراج کے بعد ٹانک کے شہریوں کے لیے نئی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت صوبے میں گورنرراج کے بعد نئی صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ٹانک کے شہری اب نئی ایپ کے ذریعے گھربیٹھے اپنی شکایات درج اوراس پر پیشرفت کا آن لائن جائزہ بھی لےسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق شکایات کے اندراج کے لیے شہریوں کودفاتر کے چکرلگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی ایپ کے ذریعے شہری اپنی شکایات باآسانی درج کروا سکیں گےاورمتعلقہ حکام تک عوامی مسائل کی رسائی آسان ہوگی۔