یمنی فوج کا 267 حوثیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ

حوثیوں کی 97 فوجی گاڑیاں اور ہتھیار تباہ یا انہیں نقصان پہنچا


ویب ڈیسک November 09, 2026

یمن کی فوج نے دعویٰ کیا کہ حوثی فورسز کے خلاف 992 کارروائیوں میں تقریباً 267 جنگجو اور کمانڈر ہلاک، زخمی یا میدان جنگ سے فرار ہو گئے جب کہ 9 فوجی اہلکاروں کی بھی ہلاکت ہوئی.

فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے کہا کہ حوثیوں کی 97 فوجی گاڑیاں اور ہتھیار تباہ یا انہیں نقصان پہنچا۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں النزیلی نے کہا کہ ان کارروائیوں میں حوثی ٹھکانوں، کمک اور فوجی سازوسامان کے خلاف 19 فضائی حملے، 29 ڈرون حملے اور 944 توپ خانے اور راکٹ حملے شامل ہیں۔

النزیلی نے الجوف صوبے اور جنوبی اور جنوب مغربی محاذوں پر قبضے کی گئی پوزیشنوں کی نشاندہی کیے بغیر پیش قدمی کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماریب اور تعز میں لڑائی جاری ہے۔

فوج کے بیان پر حوثی گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔