تھل جیپ ریلی حادثہ: سابق چیمپئن کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے کیخلاف مقدمہ درج

لینڈ کروزر ڈرائیور خدا بخش کے خلاف دفعہ 188، 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2026

پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی حادثے کے معاملے پر سابق چیمپئن فیصل شادی خیل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لینڈ کروزر ڈرائیور خدا بخش کے خلاف دفعہ 188، 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق ٹریک پر دفعہ 144 نافذ تھی۔

ملزم نے ٹریک پر گاڑی چلا کر حادثہ کیا، جس کے نتیجے میں فیصل شادی خیل کی گاڑی نمبر 112 الٹ گئی، تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

مقدمہ چوبارہ پولیس کے سب انسپکٹر قمر زمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔