فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی حدود سمندری روڈ پر چناب گارڈن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت امجد، بلال اور اظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان تھانہ سمن آباد کے علاقے میں ایک گھر میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔
ملزمان کے تعاقب میں ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی امتیاز گوندل اور ایس ایچ او سمن آباد پہنچے تو ملزمان نے مقابلہ شروع کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔