فیصل آباد: گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والے 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزمان تھانہ سمن آباد کے علاقے میں ایک گھر میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے


ویب ڈیسک November 09, 2026

فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی حدود سمندری روڈ پر چناب گارڈن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت امجد، بلال اور اظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان تھانہ سمن آباد کے علاقے میں ایک گھر میں واردات کرکے فرار ہوئے تھے۔

ملزمان کے تعاقب میں ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی امتیاز گوندل اور ایس ایچ او سمن آباد پہنچے تو ملزمان نے مقابلہ شروع کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔