لاہور: کار ڈرفٹنگ پر ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سی بی ڈی ایریا میں زگ زیگ کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی


سید مشرف شاہ November 09, 2026

لاہور میں کار ڈرفٹنگ پر خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے  ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ گرفتار خاتون ڈرائیور معروف تک ٹاکر ہے، پولیس نے خاتون  کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ 

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سی بی ڈی ایریا میں زگ زیگ کرتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی۔

پولیس نے خاتون کو کلمہ چوک کے قریب روک کر گرفتار کیا۔