امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری سے متعلق اپنی سخت پالیسی پر نظرثانی کا عندیہ دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے بعض معاملات میں ضرورت سے زیادہ سختی کی، جس کا انہیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ملک بدری کی پالیسی بہت سخت تھی اور بالآخر اس سے انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا۔
ان کا یہ بیان 2026ء کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کو ملک سے نکالنے کے معاملے میں ان کی حکومت کو اچھی کارکردگی کے نمبر ملنے چاہئیں، تاہم مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ایسے تارکینِ وطن کو بھی ملک بدر کیا گیا جو کئی برسوں سے امریکا میں مقیم تھے، ہوٹلوں، صفائی، ریسٹورنٹس اور دیگر شعبوں میں کام کر رہے تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ایسے افراد کی ملک بدری سے عوام میں ناراضی پیدا ہوئی اور اس کا سیاسی اثر بھی پڑا۔