مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جے یو آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال پر غور

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت رات گئے تک جاری رہا جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اکرم خان درانی، اسلم غوری، مولانا عبدالواسع، کامران مرتضیٰ، ملک سکندر، اسعد محمود، زاہد درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان، مفتی اویس اور مفتی ابرار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔