اگنی ویر اسکیم بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی کیلئے سیاسی مفادات کا ذریعہ

اگنی ویر سکیم کیخلاف اتراکھنڈ سمیت بھارت  کے کئی شہروں میں احتجاج بھی  ہوتا رہا


ویب ڈیسک November 10, 2026

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے بی جے پی کا مہرہ بنتے ہوئے عجلت میں اگنی ویر کی مدت میں دوسال کی توسیع کردی.

 بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کےمطابق اپوزیشن رہنماؤں نے اترپردیش،پنجاب اوراتراکھنڈ میں انتخابات سے قبل اگنی ویراسکیم میں ترامیم کو محض سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا.

بھارتی سابق میجر جنرل(ر) یش مور بھی اگنی ویر پالیسی کو بھارتی نوجوانوں کےمستقبل سے کھلواڑ قرار دے چکے ہیں.

ماضی میں اگنی ویر سکیم کیخلاف اتراکھنڈ سمیت بھارت  کے کئی شہروں میں احتجاج بھی  ہوتا رہا.