حوثیوں کے ریاض پر میزائل حملے کی کوشش، سعودی اتحاد نے دو میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل داغا گیا تھا


ویب ڈیسک November 10, 2026

ریاض: سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے داغے گئے دو میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔

اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل داغا گیا تھا، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے دونوں میزائلوں کو بروقت روک لیا۔

سعودی اتحاد کے بیان میں میزائلوں کو روکنے کے مقام، ممکنہ نقصان یا کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حوثی گروپ کی جانب سے بھی اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔