اسلام آباد:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیا۔
اس نامزدگی کے بعد اسلام آباد میں تقریباً 2 سال بعد امریکا کو مستقل سفیر ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
نیٹلی اے بیکر جنوری 2025 سے پاکستان میں امریکی مشن کی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ستمبر میں ڈپٹی چیف آف مشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی قائم مقام امریکی سفیر کے طور پر کام کرتی رہیں۔
نیٹلی بیکر کی بطور امریکی سفیر نامزدگی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔