پنجاب کے سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیاں، اربوں روپے کی ریکوری

سب سے زیادہ ریکوری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے کی، جس نے 7 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی


عائشہ صغیر November 10, 2026
ڈالر میں بھی فی کس آمدنی بڑھ گئی:فوٹو:فائل

لاہور:

پنجاب کے سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں نے 11 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، جس کی تفصیلات دستاویزات میں سامنے آگئی ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون، ٹو اور تھری کی تشکیل سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ریکوری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے کی، جس نے 7 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔  کمیٹی ٹو کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی، جس کے چیئرمین رکن اسمبلی احمد اقبال ہیں، جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے ایک ارب 82 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار روپے کی رقم واپس حاصل کی۔ کمیٹی ون کے چیئرمین افتخار چھچر ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں نے سرکاری محکموں کے مالی معاملات، آڈٹ اعتراضات، سرکاری فنڈز کے استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ ریکوریاں کی ہیں۔ رپورٹ میں تینوں کمیٹیوں کی تشکیل سے ستمبر 2026 تک کی کارکردگی کی تفصیلات شامل ہیں۔