صوابی؛ گاڑی پر فائرنگ سے پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد قتل

جاں بحق ہونے والوں میں پیش امام، خاتون اور مدعی کے دو گنرز بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک November 10, 2026

صوابی:

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ سے پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد قتل کر دیے گئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق مخالفین نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر نیشنل بینک کے قریب کار پر فائرنگ کی۔ قتل کیے جانے والوں میں پیش امام، خاتون اور مدعی کے دو گنرز بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے امن چوک صوابی بند کر دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنائی جائے۔