سرجانی ٹاؤن میں کپڑوں کے کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

آتشزدگی کی وجہ اور نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں


یاسین جبلپوری November 11, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہری مسجد کے قریب کپڑوں کے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا فائر ٹرک اور کے ایم سی کی ایک فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آتشزدگی کی وجہ اور نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔