حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جس کے نتیجے میں پیٹرول 335 روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 کےلیے ہوگا۔
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر کمی کرکے قیمتیں بالترتیب 338 روپے اور 371 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔