امریکی شہر نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک میں پانچ سال کے دوران تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بھیس بدل کر میامی میں برگر کی معروف ریسٹورینٹ میں ملازمت کر رہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم ڈیریک ریویرا ڈیلیون کو پولیس اور امریکی مارشلز نے میامی بیچ میں ایک برگر کنگ ریسٹورنٹ میں ملازمت کے دوران حراست میں لیا۔
نیویارک پولیس نے بتایا ملزم پر اکتوبر 2026، اکتوبر 2023 اور جولائی 2021 میں سینٹرل پارک میں تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔
تازہ ترین واقعہ 24 اکتوبر کو پیش آیا تھا، جب ملزم نے مبینہ طور پر چاقو دکھا کر 39 سالہ خاتون کو پارک کے جنگلاتی حصے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔
تفتیش کاروں کو 2021 کے واقعے سے حاصل ہونے والے ڈی این اے کے نمونے حالیہ جنسی حملے کے شواہد سے مماثل پائے گئے جس کے بعد پولیس نے پرانے مقدمات کی دوبارہ تحقیقات شروع کیں۔
2023 کے واقعے کی متاثرہ خاتون نے بھی ملزم کو شناخت کرلیا۔ ملزم کو میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی جیل میں رکھا گیا ہے اور اسے نیویارک منتقل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال سینٹرل پارک میں زیادتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔