شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 2014 کے بعد پہلی مرتبہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا، جہاں سرکاری اراضی واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت 2014 کے بعد پہلی مرتبہ میر علی میں تجاوزات کے خلاف منظم کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں، جبکہ سرکاری اراضی واگزار کرانے اور عوامی مقامات کی بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ، عوامی گزرگاہوں کی بحالی اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف عوامی راستے کشادہ ہوں گے بلکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔
صوبائی حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ میر علی میں تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی بحالی کا عمل بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔