اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالت میں غلط بیانی کرنے پر ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو نے غیر مشروط معافی کے لیے درخواست دائر کردی، وکیل کاشف ملک نے کہا کہ ہم نے غیر مشروط معافی کی درخواست دائر کی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ اپنی درخواست متعلق آپ اپنا بیان حلفی منگل تک دے دیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو اپنے وکیل کاشف ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، مرکزی کیس میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر حسنین حیدر تھہیم بھی عدالت میں پیش ہوئے، توہین عدالت کیس میں نامزد پراسیکیوٹر عدنان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
زمان وٹو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ غیر حاضری غیر ارادی کوتاہی کی وجہ سے ہوئی، درخواست گزار عدالتی اختیار کا انتہائی احترام اور مستقبل میں احکامات کی تعمیل کی یقین دہانی کراتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست گزار کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کے مطابق احکامات جاری کرے، مقدمہ گزشتہ سماعت کے لیے 3 نومبر 2026 کو مقرر تھا، عدالت نے ملزم کا جمع کرایا گیا جواب مسترد کر دیا تھا،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابقہ جواب کا مقصد عدم حاضری کی توثیق یا عدالتی اختیار سے انکار نہیں تھا، عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کا مقصد صرف یہ واضح کرنا تھا کہ عدم حاضری ارادی یا دفتری غفلت نہیں تھی، عدالت کی ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کو منگل تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردیکیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔