لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی ذیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والا گرفتار کرلیا گیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم شہروز کو گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ ملزم لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر 8 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے شادی کیلئے اسرار کیا تو ملزم نے تشدد کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ ملزم شہروز کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔