لاہور:
ویمن ریس کورس پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کی خاتون ورکر کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او وویمن پولیس اسٹیشن حاجرہ رمضان کے مطابق ملزم خاتون سے دوستی کرنا چاہتا تھا، جس پر خاتون منع کرتی رہی۔ انکار پر ملزم نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت کے دوران خاتون کے کپڑے بھی پھٹ گئے، ملزم بلما کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔