ماری انرجیز کی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کرلی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ماری انرجیز نے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا، دریافت ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز نے ایسٹ سیاہ ڈیک کے علاقے میں کی، نئی دریافت ریکوڈک منصوبے سے 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
ماری منرلز نے دو مراحل میں 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کی، ڈرلنگ کے دوران 500 میٹر گہرائی تک تانبے کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی، معدنی ذخائر تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے کی ڈرلنگ کے نمونوں کے لیبارٹری نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں، اگلے مرحلے میں ایک ہزار میٹر گہرائی تک مزید ڈرلنگ کی جائے گی، ماری انرجیز کے مطابق ذخائر کے حجم اور معاشی اہمیت کے تعین کے لیے مزید تحقیق جاری ہے، کمپنی نے دریافت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا۔