راولپنڈی:
کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نور اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مین لائن بلاک ہوگئی، جس کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حادثے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔