کراچی:
ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے زیر اثر محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں اتوار کو شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سسٹم کے تحت بارشیں ہوسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی اور مغربی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔