سندھ میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسیوں میں تقریباً 40گنا اضافہ ریکارڈ

یہ اصلاحات حکومتِ سندھ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے متعارف کرائیں تھیں


احتشام مفتی November 13, 2026

رواں سال مارچ میں سندھ میں موٹر وہیکل قانون میں ترامیم کے بعد تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد سے گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس میں 40 گنا اضافہ ہوا ہے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی پالیسیوں کی تعداد نومبر تک بڑھ کر چار لاکھ باون ہزار پانچ سو پندرہ ہو گئی، جو کہ مارچ 2026 میں گیارہ ہزار دو سوتھی یہ اضافہ تقریباً 3,940 فیصد یا 40 گنا ہے۔

یہ اصلاحات حکومتِ سندھ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے متعارف کرائیں تھیں۔ لازمی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی نے موٹر انشورنس ریپوزٹری قائم کی۔ یہ ریپازٹری انشورنس پالیسیوں کی ڈیجیٹل تصدیق کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

سندھ کے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس کے محکمہ سے منسلک بھی ہے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس سڑک حادثات سے متاثرہ افراد کو مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پالیسی کی شرائط اور متعلقہ قانون کے تحت حادثہ کی صورت میں دوسروں کو پہنچنے والی چوٹ، موت یا املاک کے نقصان کی ذمہ داری کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں پالیسی ہولڈر کی اپنی گاڑی کو پہنچنے والا نقصان شامل نہیں ہوتاسندھ میں تقریباً 26 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، اس لیے انشورنس کوریج میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

پالیسیوں کی تعداد میں اضافہ قانون پر عمل درآمد اور سڑک استعمال کرنے والوں کے تحفظ کے لییاہم ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی آگاہی، موٴثر نفاذ اور قابلِ رسائی انشورنس مصنوعات اہم ہوں گی۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس سڑک حادثات کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کو حادثے کی صورت میں ضروری معاوضے فراہم کرتی ہے۔

سندھ میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر ہم وفاقی حکومت اور پنجاب سمیت دیگر صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں تاکہ صوبوں میں اس اہم قانون سازی پر پیش رفت ہو اور تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کو پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے۔