عالمی سرمایہ کاروں کےلیے معدنیات، ترقی اور پیداوار میں شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیر پٹرولیم

حکومتی ہدف انفرادی کانیں قائم کرنا نہیں، مربوط، مسابقتی اور پائیدار معدنی صنعت تشکیل دینا ہے، علی پرویز ملک


ارشاد انصاری November 13, 2026

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم معدنیات کی تلاش، ترقی اور پیداوار میں طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت کا ہدف صرف انفرادی کانیں قائم کرنا نہیں بلکہ پاکستان میں ایک مربوط، مسابقتی اور پائیدار معدنی صنعت تشکیل دینا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت شفاف اور یکساں مالیاتی شرائط مرتب کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایتوں کے لیے الگ الگ مذاکرات نہ کرنا پڑیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے ساتھ پاکستانی افرادی قوت کی تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ تربیت، انجینئرنگ خدمات اور مقامی سپلائرز کا نظام بھی مضبوط بنایا جائے گامعدنی منصوبوں کی کامیابی کے لیے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچانا ضروری ہے۔