گرین الیکٹرو بس میں مسافروں۔ سے بد سلوکی کے واقعات بڑھ گئے۔
گرین بس کنڈکٹر کی ایک اور خاتو ں سے بد تمیزی کی ویڈیو سامنےآگٸی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے فوری سخت ایکشن لیا۔
تشدد کرنے والا ملازم علی رضوان ملازمت سے فارغ کردیا گیا جب کہ متعلقہ افسران سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ الیکٹرو بس میں پیش آنیوالے واقعہ پر سخت افسوس ہے، خواتین کا تحفظ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواتین کیساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائیگی، جو ملازم معاملات کو درست طریقے سے نہیں چلائے گا اس کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائیگا۔