امریکا میں سمندر کے بیچ بڑا حادثہ، کارگو جہاز کروز شپ سے ٹکرا گیا، 32 زخمی

حادثے کے بعد دریائے مسیسیپی میں تصادم کے مقام کے قریب جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی


ویب ڈیسک November 14, 2026

نیو اورلینز: امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور مسافروں سے بھرے کروز شپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد کروز شپ ایک جانب جھک گیا، تاہم اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ تصادم کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں اور عملے کو جہاز سے نکال لیا۔

حادثے کے بعد دریائے مسیسیپی میں تصادم کے مقام کے قریب جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جبکہ 32 زخمی افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں کوسٹ گارڈ اور دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔