اسلام آباد میں منعقدہ مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کے دوران بھارت اپنی داخلی و خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی زد میں رہا.
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سواہنے نے بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ؛ بھارت اور بھوٹان کے علاوہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبے میں شامل ہو چکے ہیں.
بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کے پیش نظر اس کا اسٹریٹجک سطح پر دوبارہ جائزہ لینا ناگزیر ہو گیا.
پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہا ہے.