نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

پہلے مرحلے میں 1 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے


محمد سلیم جھنڈیر November 14, 2026

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر  نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 نومبر کو وزیراعلی ہاؤس میں سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں 1 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان منور علی مہیسر، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق اور ڈائریکٹر یوتھ سید حبیب اللہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا، آن لائن رجسٹریشن، افتتاحی تقریب کے انتظامات اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی، رکن قومی اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

سردار محمد بخش مہر  نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے پہلے مرحلے میں صوبےکے تمام 30 اضلاع سے 15 سے 29 سال کی عمر کے 1 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے، کراچی:اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی، روزگار، کاروبار اور دیگر سہولیات کے مواقع فراہم کرنا ہے۔