ڈھاکا ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ، شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3 بیویوں میں کھینچا تانی

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔


ویب ڈیسک November 14, 2026

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک شخص کی وطن واپسی اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال میں بدل گئی جب اسے لینے کے لیے بیک وقت تین خواتین پہنچ گئیں جنہیں اس کی بیویاں بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص ملائیشیا سے واپس آیا تھا، تاہم ایئرپورٹ پر تینوں خواتین کے آمنے سامنے آنے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی۔

جیسے ہی شخص ایئرپورٹ پہنچا، تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ ابتدائی بحث دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی، دھکم پیل اور کھینچا تانی میں تبدیل ہو گئی، جسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر بھی حیران رہ گئے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم خواتین کے مذکورہ شخص سے ازدواجی تعلق اور جھگڑے کی اصل وجہ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔