آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کا تحفظ: سمندری حدود میں امریکی ایف 16 طیاروں کا گشت

امریکی تحفظ میں آبنائے ہرمز کے راستے ایک ارب 70 کروڑ بیرل سے زائد خام تیل منتقل کیا جاچکا ہے۔


ویب ڈیسک November 14, 2026

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں اپنی فضائی نگرانی مزید فعال کردی جہاں امریکی فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیارے گشت کررہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایف 16 لڑاکا طیارے خطے کے سمندری علاقوں میں فضائی گشت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد سمندری راستوں کی نگرانی اور تیل کی عالمی ترسیل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

خلیجی اتحادی ممالک کے تعاون سے امریکی تحفظ میں آبنائے ہرمز کے راستے ایک ارب 70 کروڑ بیرل سے زائد خام تیل منتقل کیا جاچکا ہے۔

امریکی تحفظ میں خلیجی شراکت داروں کی جانب سے آبنائے ہرمز کے راستے بھاری مقدار میں خام تیل کی ترسیل کی گئی ہے۔

ایک ارب 70 کروڑ بیرل سے زائد تیل کی محفوظ نقل و حمل کو خطے میں امریکی بحری اور فضائی سکیورٹی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔

اس سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی تیل کی سپلائی، قیمتوں اور توانائی کی منڈیوں کو متاثر کرسکتی ہے اسی لیے امریکا اور خلیجی ممالک اس گزرگاہ کی سکیورٹی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی ایف 16 طیاروں کی گشت ایسے وقت میں جاری ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تاہم امریکی بیان میں گشت کے مخصوص مقامات، طیاروں کی تعداد اور کارروائی کی مدت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔