بھارتی کرکٹرز سوریا کمار یادیو اور سرفراز خان کی سادگی نے مداحوں کے دل جیت لیے، دونوں کھلاڑی دوست کے کمرے میں زمین پر بیٹھ کر مٹن کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ممبئی کی ٹیم کی جرسی پہنے سوریا کمار یادیو اور سرفراز خان کو ایک سادہ سے کچن میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے اور دوستوں سے گپ شپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوریا کمار نے بتایا کہ یہ مٹن پارٹی مانک بھائی نے رکھی تھی، جہاں تازہ روٹیاں بھی تیار کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر سرفراز خان نے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھانا اتنا مزیدار ہے کہ بات کرنے کا دل نہیں کر رہا، صرف کھانے کو جی چاہتا ہے۔
دونوں کرکٹرز کی سادگی اور عام انداز میں کھانا کھانے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔