امریکی ریاست آئیووا کے قصبے گلین ووڈ میں کئی ہفتوں سے لاپتا گدھی کی تلاش کے لیے شہری اور رضاکار متحرک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گدھی ہالووین کے موقع پر ایک جگہ سے فرار ہوگئی تھی جہاں ایک خاتون اس کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اسے تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
ڈیڑھ سے دو سالہ گدھی کو تلاش کرنے والوں نے ’ہوپ‘ کا نام دیا ہے۔
جانوروں کے تحفظ کی تنظیم ہوفس اینڈ پاز ریسکیو نے گدھی کی تلاش کے لیے پوسٹرز لگائے اور شہریوں سے اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
تلاش کے لیے تھرمل ڈرونز، اے ٹی ویز اور گھوڑوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ گدھی کو آخری مرتبہ پیڈاک ایونیو اور مون ایونیو کے قریب دیکھا گیا تھا۔