بنگلادیش کے نوجوان بیٹر توحید ہریدوئے نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکال دیا اور میزبان بولرز کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔
ہریدوئے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے دوسرے بنگلادیشی بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل محمود الحسن جوئے نے 2022 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ہریدوئے اور لٹن داس نے چھٹی وکٹ کے لیے 206 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی جو جنوبی افریقا کے خلاف کسی بھی وکٹ پر بنگلادیش کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
بنگلادیش نے دن کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا اور کگیسو ربادا کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف 22 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔
بعد ازاں ٹیم 121 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوگئی تاہم ہریدوئے اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
ہریدوئے نے 177 گیندوں پر 100 رنز بنائے جبکہ لٹن داس نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔
ربادا نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 18ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔
بنگلادیش نے دن کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنالیے جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور بھی بنا دیا۔