انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی عالمی چیمپئن اسپین کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 2-3 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
میڈرڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری کین نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پنالٹی پر گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں ایزری کونسا اور بین وائٹ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے اسپین کا 43 میچز پر مشتمل ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ ختم کردیا۔
اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے پنالٹی پر پہلا گول کیا جبکہ نیکو ولیمز نے دوسرا گول اسکور کیا تاہم ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔
دونوں ٹیموں نے گروپ اے 3 میں 15، 15 پوائنٹس حاصل کیے تاہم بہتر گول فرق کی بنیاد پر انگلینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب برسلز میں بیلجیئم نے اٹلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دی۔
اٹلی نے ابتدا میں برتری حاصل کی لیکن بیلجیئم نے پہلے ہاف میں تین گول کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔
فرانس نے ترکیہ کو 1-2 سے ہرا کر گروپ اے 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اٹلی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔