مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی جیپ نے دو فلسطینیوں کو کچل دیا

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


ویب ڈیسک November 16, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قریب اسرائیلی فوجی جیپ نے موٹر سائیکل پر سوار دو فلسطینی شہریوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا اور انادولو ایجنسی کے مطابق جنین کے مشرقی علاقے العلمانیا میں پیش آیا۔

دونوں فلسطینیوں کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں. فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑی کی زد میں آنے والے دونوں فلسطینیوں کی عمریں 26 اور 36 سال ہیں۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ایک شخص کے پاؤں کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی جبکہ سر پر بھی چوٹ آئی۔ دوسرے شخص کے پاؤں میں بھی شدید فریکچر ہوا۔

دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔