عاصم اظہر کی خفیہ منگنی کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل

تصاویر بظاہر کسی خاندانی تقریب کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح گلوکار کی منگنی سے متعلق سوالات کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک November 16, 2026

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی دوبارہ منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

وائرل تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔

تصاویر بظاہر کسی خاندانی تقریب کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح گلوکار کی منگنی سے متعلق سوالات کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے گلوکار کو مبارک باد بھی دی، تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے منگنی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ خاتون کی شناخت اور تقریب کی نوعیت بھی تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔

عاصم اظہر کی اس سے قبل اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی تھی جو جون 2025 میں باہمی رضامندی سے ختم ہو گئی تھی۔