ریلوے سسٹم پرعلی الصبح ایک اورٹرین حادثہ 

لاہور ریلوے کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.


ویب ڈیسک November 17, 2026

ریلوے سسٹم پرعلی الصبح ایک اورٹرین حادثہ پیش آگیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی سےقلعہ ستارشاہ آنے والی کنٹینرٹرین فیروزہ اسٹیشن پراوورشوٹ کرگئی.

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن سمیت 7ویگنیں پٹڑی سے اتر گئیں اور  6 الٹ گئیں.

لاہور ریلوے کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.