19 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوگا

توقع ہے وزیراعظم ڈپٹی وزیراعظم عوام کو ریلیف  دلانے کی جہدوجہد کو وقار دیں گے، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک November 17, 2026

نائب امیر جماعت اسلامی , مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال  میں مذاکرات کا آخری راونڈ ہوگا.

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد حکومت ،جماعت اسلامی  کے مذاکرات کا ممکنہ معاہدہ کا مسودہ حکومتی کورٹ میں ہے.

انہوں نے کہا کہ توقع ہے وزیراعظم ڈپٹی وزیراعظم عوام کو ریلیف  دلانے کی جہدوجہد کو وقار دیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات کے ذریعے غریب متوسط  طبقے کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد جاری رکھے گی.